Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
ارشد شریف کیس: جے آئی ٹی نے کینیا جانے کیلئے سفری دستاویزات کی تیاری شروع کردی - Dailyghaznavi
موسم

ارشد شریف کیس: جے آئی ٹی نے کینیا جانے کیلئے سفری دستاویزات کی تیاری شروع کردی

سینیئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں بنائی گئی اسپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کردی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسپیشل جےآئی ٹی کا پہلا اجلاس ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرآفس میں ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز بنائے گی۔ترجمان نے بتایا کہ جے آئی ٹی سب سے پہلے مقتول ارشد شریف کی والدہ اوربیوہ کا بیان ریکارڈ کرے گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ افراد سے رابطہ کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ اسپیشل جے آئی ٹی نے کینیا جانے کیلئے تمام سفری دستاویزات کی فوری تیاری شروع کردی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی جی اسلام آباد اکبرناصر خان نے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔کیپیٹل پولیس آفیسر اویس احمد جےآئی ٹی کےکنوینر ہیں جبکہ جےآئی ٹی ممبرز میں آئی ایس آئی سے محمد اسلم، ایم آئی سےمرتضیٰ افضل، ایف آئی اے سے وقارالدین سید، آئی بی سے ساجدکیانی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button