انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر آ گئے جبکہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے کیوی کپتان ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔
آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا ہی کے مارنوس لابو شین کا چوتھا نمبر ہے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی پانچویں پوزیشن برقرار اور ٹاپ ٹین میں بابراعظم پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بولر ٹاپ ٹین بولرز میں شامل نہیں ہے۔
آل راونڈرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے بین اسٹوکس پہلے نمبر پر موجود ہیں۔