اہم خبر

 اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے، یورپ میں4 آن لائن کشمیر کانفرنسوں میں مطالبہ ڈنمارک،ناروے ،اٹلی  میں پاکستان کے سفیروں، حریت رہنماوں انسانی حقوق کارکنوں کا خطاب

لندن(کے پی آئی)  تحریک کشمیر یورپ  کے زیر اہتمام  برطانیہ ، ناروے ، اٹلی اور ڈنمارک میں ہونے والی 4 آن لائن کشمیر کانفرنسوں میں اقوام متحدہ سے کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دلایا جائے۔ اس سلسلے میںعالمی اداری بلاتاخیر فوری اقدامات اٹھائے ۔ ان کانفرنسوں سے  ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق ،ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان،اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم ، جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیرڈاکٹر خالد محمود ، تحریک کشمیر یورپ  کے صدر محمد غالب ، تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے بھی خطاب کیا ۔آن لائن کشمیر کانفرنسوں میں پارلیمنٹیرینز  ، سفیروں ، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔  اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں  پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ برطانوی  پارلیمنٹ کے رکن عمران حسین نے کہا کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے اقوام عالم نے ان سے حق خودارادیت کا وعدہ کیا تھا اس وعدے کو پورا کیا جائے ۔ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی غیر قانونی حکمرانی سے مکمل آزادی تک کشمیر یوں  کی حمایت کرتا رہے گا۔ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا کہ بھارت کو جلد کشمیر چھوڑنا  پڑے گاکشمیری بھی اپنی آزادی حاصل کریں گے۔اٹلی میں پاکستان کے سفیر جوہر سلیم نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کے مطالبے  کے جرم کی سزا دے رہی ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت  کا حق  اقوام متحدہ نے دیا تھا۔ ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ بھارت ظلم وجبر سے کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے ، نہتے کشمیریوں کو قتل کیا جارہا ہے ۔ عالمی ادارے کو اس صورت حال پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔  محمد غالب نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری  حق خودارادیت  کے حصول میں کشمیری عوام کی مدد کرے ، ۔ کشمیری  عام بھارتی ریاستی دہشت گردی  کا شکار ہیں ۔ 5،2019 اگست سے کشمیر  میں لاک ڈاون جاری ہے ، دنیا کشمیر کی  صورت حال سے بے خبر ہے ۔ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ دنیا کو جنوبی ایشیا میں امن لانے کے لئے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔صدر تحریک کشمیر ناروے شاہ حسین کاظمی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کشمیریوںکی تحریک کے ساتھ ہیں۔صدر ٹی کے ڈنمارک عدیل آسی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ سیاسی کارکنوں کو مار رہا ہے جو بدقسمتی ہے۔محمود شریف صدر تحریک کشمیر  اٹلی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں سب سے طویل  عرصے حل طلب مسئلہ ہے۔۔ اے پی ایچ سی کے رہنما پرویز شاہ ایڈووکیٹ اور شیخ عبد المتین نے کہا کہ ہم کبھی بھی کسی قیمت پر ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور فتح تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔برطانیہ میں سردار عبدالحفیظ ، مفتی عبد المجید ندیم ، راجہ مسرور ، نبیلہ ایوب ، چودھری محمد یسین ، راجہ محمد عارف ، محمد لقمان ، قمر عباس اور مجاہد شاہ ، ناروے میں مولانا محبوب الرحمن ، طیب میاں ، اطہر علی ، خالد محمود ، سید نعمت شاہ ڈنمارک میں  میاں منیر ، ظفر احمد قریشی ، ڈاکٹر ہما خان ، اشفاق ابدالی ، ملک طاہر ،نواز مرزا ، اٹلی میں بشیر آمرا ، جمشید چیمہ نے کشمیری عوام کی حمایت کے لئے چار مختلف کانفرنسوں
میں بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button