اہم خبر

اداکارہ نوین وقار شادی سے متعلق سوالات پر آگ بگولہ ہوگئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ نوین وقار شادی سے متعلق سوالات پر آگ بگولہ ہوگئیں۔

نوین وقار ادکاری کے علاوہ بطور آر جے اور وی جے بھی کام کرچکی ہیں، انہوں نے 2012 میں اداکار اور کامیڈین اظفر علی سے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں شادی کی اور 2015 میں اداکار جوڑی میں علیحدگی ہوگئی۔

شادی کی ناکامی کے بعد اداکارہ نوین وقار نے اب تک شادی نہیں کی۔

 

 

اپنے حالیہ انسٹا گرام لائیو سیشن میں نوین وقار نے سنگل خواتین کو ایک پیغام دیا۔

نوین وقارکا کہنا تھا کہ ’سب سے پہلے میں یہ کہنا چاہوں گی کہ سنگل رہنے میں کوئی حرج نہیں ہیں، میرے خیال میں یہ عورت کی زندگی کا اہم ترین مرحلہ ہے جہاں وہ خودمختار ہے، جہاں وہ اپنے خوابوں کو تعبیر دے سکتی ہے اور اپنے مقاصد کی تکمیل کرسکتی ہے لہٰذا زندگی بھرپور طریقے سے گزاریں اور میرے خیال میں اس میں کچھ غلط نہیں ہیں‘۔

ادکارہ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’اگر میں کبھی غلطی سے  کسی شادی یا منگنی میں چلی جاؤں تو پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ آپ شادی کب کررہی ہیں ؟ مجھے سمجھ نہیں آتا لوگ مجھ سے یہ سوال کیوں کرتے ہیں کیونکہ میں ایک عورت ہوں اس لیے‘؟

 اداکارہ نے کہا کہ ’وہاں میرے پیچھے 15 مرد ایسے بھی کھڑے ہوتے ہیں جو گنجے سر والے ہیں، عمر رسیدہ ہیں لیکن کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا‘۔

نوین وقار نے انسٹالائیو سیشن کے دوران تمام سنگل خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’غلط انسان سے شادی کرنے سے اچھا ہے کہ آپ سنگل رہیں اور خوش رہیں،  اگر آپ کی قسمت میں شادی لکھی ہے تو کوئی بھی اس کام کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا لہٰذا براہ کرم اپنی زندگی میں آنے والے کسی ایسے شخص کی باتیں نہ سنیں جو آپ کو تکلیف دیتی ہوں‘۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’زندگی کو ایک تحفہ سمجھیں آپ اس زمین پر حیرت انگیز کام کرنے کے لیے آئے ہیں اور اس کے حصول کےلیے آپ کو شادی نہیں کرنا ہوگی، شادی ایک اچھی چیزہے ہر انسان کو شادی کرنی چاہیے‘۔

نوین وقار نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں سنگل ہونا بہترین ہے، یہ وقت خوابوں کی فہرست بنانے اور ان کو حاصل کے لیے بہترین ہے، اپنے ہر خواب کو پورا کریں اور زندگی میں حیران کن چیزیں کریں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button