آکلینڈ : نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے پاکستانی کے بیک فٹ پر رہنے کی بڑی وجہ اسٹار کھلاڑیوں کا ان فٹ رہنے کو قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز اور ٹوئنٹی میچزسے متعلق سابق کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسٹیفن فلیمنگ نے کہا ہے کہ سیریز کےلیے کنڈیشنز مشکل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کے دوران درست طریقے سے پریکٹس نہیں کرسکے جس کے باعث کافی فرق پڑا۔
اسٹیفن فیلمنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بہترین کھلاڑی ان فٹ تھے جس کے باعث ٹیم مشکلات کا شکار رہی لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو اپنا آپ دکھانے کا موقع ملا اور دورہ نیوزی لینڈ سے پاکستانی ٹیم کے معاملات میں بہتری بھی آئی۔
سابق کپتان نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان نے بہت زیادہ متاثر کیا، امید ہے ٹیم غلطیوں سے سبق سیکھے گی۔