کراچی:شہر قائد کراچی سائیٹ ایریا ہارون آباد فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے لگی،رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریامیں فیکٹری میں آگ لگ گئی،آگ سائٹ ایریا فیکٹری کی 3منزلہ عمارت میں لگی ،فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دے دیا جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ شہر بھر سے فائر ٹینڈر کو طلب کر لیا گیا،آگ انتہائی شدید ہے،اطراف کے گودام اور فیکٹریوں کو خالی کروالیا گیا جبکہ عقب میں موجود پٹرول پمپ بھی بند کروا دیا گیا،فیکٹری میں بڑی مقدار میں کیمیکل اور تھنرموجود ہے اور متاثرہ فیکٹری سے دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری کے اندر لوگ پھنسے ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص جھلس کرزخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔
دوسری جانب سندھ رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثہ کو کارڈن آف کرلیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی سائٹ ایریا کے علاقے ہارون آباد فیکٹری میں آگ لگ گئی، رینجرز کے جوان فائربریگیڈ کے ساتھ مل کر آگ بجھانے میں مصروف ہیں ،رینجرز نے واٹر بورڈ کے ہائیڈرنٹس اور مزید فائربریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلیں ہیں۔