نئی دہلی:آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے والی سفاک خاتون کی کم عمر بیٹیوں نے اس کا پول کھول دیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق32سالہ ملزمہ انیتا اور اس کے 30سالہ آشنا راکیش کمار نے منہ پر تکیہ رکھ کر 40سالہ انجانیا کو دم گھونٹ کر قتل کیا۔انیتا نے گھر والوں اور پولیس کو بتایا کہ انجانیا نے بہت زیادہ شراب پی لی تھی جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ انجانیا چونکہ شراب کا عادی تھا چنانچہ لوگوں نے انیتا کی بات کا یقین کر لیاتاہم انیتا اور انجانیا کی دو کم عمر بیٹیاں حقیقت جانتی تھیں، جنہیں ماں نے ڈرا دھمکا کر خاموش کر رکھا گیابچیوں کی عمریں 12 اور14سال بتائی گئی ہیں جنہیں ان کی ماں نے دھمکی دے رکھی تھی کہ ”اگر تم نے کسی کو بتایا تو میں خودکشی کر لوں گی اور پھر میرا بوائے فرینڈ تم دونوں کو قتل کر دے گا۔“ خوف کے مارے بچیاں خاموش رہی اور ان کی ماں اس واردات کے چند ماہ بعد انہیں دادی کے پاس چھوڑ کر اپنے آشنا کے ساتھ چلی گئی۔ماں کے چلے جانے کے بعد لڑکیوں کو ہمت ہوئی اور انہوں نے اپنی دادی کو تمام ماجرا سنا دیا۔لڑکیوں نے بتایا کہ ان کی ماں اور اس کے آشنا نے آدھی رات کو ان کے باپ کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا سانس بند کردیا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ یہ منظر دونوں بچیوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھاپولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے
0 0 1 minute read



