اسلام آباد ( )سی ڈی اے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) کے مرکزی صدر سید مقبول حسین شاہ نے اپنے تمام ساتھیوں سمیت سی ڈی اے ریفرنڈم 2021 میں سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمدیٰسین گروپ) کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین جس پر پاکستان بھر کے محنت کشوں نے اپنے اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے اور آج سی ڈی اے کا محنت کش بھی یہ یقین رکھتا ہے کہ موجودہ حالات میں ادارے و ملازمین کی بقاء کی خاطر سی ڈی اے مزدوریونین کا کامیاب ہونا ضروری ہے اور میں نے ادارے کے مفاد اور ملازمین کے بہتر مستقبل کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ریفرنڈم میں سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کو بھرپور طریقے سے کامیاب کیا جائے ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین چوہدری محمد یٰسین ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،اسد محمود،مرزا سعید اختر،راجہ محمد رفیق،چوہدری زاہد احمد و دیگر نے ایمپلائز یونین (پاشا گروپ) نے این آئی آرسی میں رجسٹرڈ مرکزی صدر سید مقبول حسین شاہ اور ان کے ساتھیوں کی طرف سے سی ڈی اے مزدور یونین کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ادارے و ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑی اور آئندہ بھی محنت کشوں کے بہتر مستقبل اور ادارے کوترقی کی طرف گامزن کرنے میں اپنا کردار اداکرتے رہیں گے ،انھوں نے کہا کہ جس طرح پچھلے تین سال ملازمین کو سبز باغ دکھا کر ضائع کیے گئے اور انہوں نے انتظامیہ کے ٹاءوٹ و ایجنٹ بن کر ان نوسربازوں نے ادارے کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن سی ڈی اے مزدور یونین نے قانونی ،عملی و اخلاقی جدوجہد کرتے ہوئے مزدور دشمن ٹولے کو ان کے عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا اور آج سید مقبول حسین شاہ جیسے مخلص اور دلیر ورکرنے بھی ان مفاد پرست اوروقت کے پجاری نام نہاد لیڈروں کے چہرے سے پردہ اٹھا کر ان کو بے نقاب کیا اور مزدور یونین کی حمایت کا فیصلہ محنت کشوں اور انکے بچوں کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا اس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ،سی ڈی اے مزدور یونین آئندہ ریفرنڈم کو چیلنج کرتے ہوئے جلد اپنے مرکزی آفس کا افتتاح کرنے جارہی ہے جس میں محفل میلاد ;248; و قرآن خوانی کی تقریب میں سی ڈی اے کے تمام محنت کش شرکت کریں گے ۔
0 0 2 minutes read