Warning: foreach() argument must be of type array|object, string given in /home/u431281920/domains/dailyghaznavi.com/public_html/wp-content/plugins/insert-headers-and-footers/includes/class-wpcode-snippet-cache.php on line 43
آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے نہیں، آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا،لاہور ہائیکورٹ کے پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر ریمارکس - Dailyghaznavi
موسم

آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے نہیں، آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا،لاہور ہائیکورٹ کے پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر ریمارکس

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے کہاکہ فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں،فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو حکم جاری کر دیتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا ٹیسٹ ہو گیا۔لاہور ہائیکورٹ میں پرویز اعلیٰ کو وزیراعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،وزیراعلیٰ کی جانب سے وکیل بیرسٹر علی ظفر،گورنر پنجاب کے وکیل خالد اسحاق منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہاکہ اعتما کا ووٹ تو آپ نے لیا ہے،یہ ہو سکتا ہے ہم کہہ دیتے ہیں گورنر کا نوٹیفکیشن درست نہیں تھا،پھر آپ اسمبلی جا کر جو کرنا چاہیں وہ کریں،عدالت نے کہاکہ آپ نے جو کاپی پیش کی اس کے مطابق آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا گیا،اگر گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہو گا تو آپ کے ووٹ لینے کا معاملہ کالعدم ہو جائے گا،آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے نہیں، آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا۔عدالت نے کہاکہ فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کا حکم جاری کر دیتے ہیں،فریقین رضا مندی ظاہر کرتے ہیں تو حکم جاری کر دیتے ہیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے کا ٹیسٹ ہو گیا۔وکیل گورنرپنجاب نے کہاکہ اس میں کسی اتفاق رائے کی ضرورت نہیں، عدالت آرڈر کر سکتی ہے، عدالت نے کہاکہ یہ بھی دیکھنا ہے کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کیلئے جو وقت دیا تھا وہ مناسب تھا یا نہیں،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے ماضی کے تین عدالتی فیصلے آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button