تہران، ارنا- ایرانی وزیر برائے صنعت، تجارت اور کان کنی کے امور اور پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت کے درمیان ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، "علیرضا رزم حسینی” نے آج بروز منگل کو ایران میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی درخواست سے پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت "عبدالرزاق داوود” سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان برادارنہ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔
اس کے علاوہ دونوں فریقین، تجارتی شعبوں میں بنیادی ڈھانچوں کی تقویت کے سلسلے میں پاک- ایران آزاد تجارتی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے نویں اجلاس کی جلد از جلد انعقاد کی تیاریاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تا کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر تجارت کے آئندہ دورے ایران کے موقع پر، ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیا جائے گا۔
انہوں نے تجارتی تعلقات کی تقویت کے سلسلے میں نئے سرحدی بازاروں اور نئی سرحدی گزرگاہوں کے قیام پر زور دیتے ہوئے حالیہ مہینے میں ریمدان۔ گنبد سرحد کی باضابطہ افتتاح سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل قریب میں تیسری باضابطہ سرحد پیشین- مند کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔