پاکستان ڈیموکریٹک نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونیوالی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلئے ہیں، جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان تمام افراد کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، مراد سعید، قاسم سوری، پرویز خٹک، اسد قیصر، اسد عمر، نور الحق قادری، شہریار آفریدی، زرتاج گل، فواد چوہدری، غلام سرور خان، حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب سمیت دیگر شامل ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد پی ٹی آئی کی خالی 35 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کے بعد خالی ہونیوالے حلقوں پر ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ نواز، جمعیت علمائے اسلام (ف)، پشتونخوا میپ، قومی وطن پارٹی سمیت کئی جماعتیں شامل ہیں تاہم پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے باہر نکل چکی ہیں۔
0 0 1 minute read



