سری نگر مقبوضہ کشمیر میں سردی کا25سالہ ریکارڈ اس وقت ٹوٹ گیا جب مشہور زمانہ ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہوگئے ۔سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری ہوگیا ہے ۔۔ وادی ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں شہر ویہات میں لوگ ٹھٹھر رہے ہیںاور صبح اور شام لوگوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو گیا ہے ۔گذشتہ شب سردی میں اس قدر شدت تھی کہ ڈل جھیل کی تہہ مکمل طور پر جم گئی تھی اور لوگ اس پر کھڑے رہے۔ضلع رام بن میں سری نگر جموں قومی شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ جانے کے باعث وادی کشمیر کا ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ بدھ کو مسلسل تیسرے روز بھی زمینی رابطہ منقطع رہا۔ سڑکیں بند ہونے سے اشیائے خوردنی کی قلت کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں
0 0 1 minute read