بڑی خبرپاکستان

عمران خان 15 ارب ڈالر خسارہ چھوڑ کر گیا ،ہم ایک ملک سے قرض پکڑ کر دوسرے کو دے رہے ہیں ،مفتاح

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان 15 ارب ڈالر خسارہ چھوڑ کر گئے، ہم ایک ملک سے قرض پکڑ کر دوسرے کو دے رہے ہیں، مطلب ٹوپی گھما رہے ہوتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستان ایک بہترین ملک ہے لیکن زیادہ تر پاکستانیوں کے لیے مفید نہیں رہا، کوئی باہر سے نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت کافی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، مشرف دور سے قرض لے رہے آج 50 ہزار ارب تک کا قرض ہو گیا ہے، آج قرضے واپس کرنا مشکل ہو گیا ہے، ہم ایک ملک سے پکڑ کر دوسرے کو دیتے ہیں، مطلب ٹوپی گھما رہے ہوتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں اب قرضوں کے بجائے اپنے پاں پر کھڑا ہونا ہو گا، اگر پاکستان کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا ہے تو ہر پاکستانی کو اپنے پاں پر کھڑا کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button