واشنگٹن نو منتخب امریکی صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ میں ایک اور کشمیری خاتون کو شامل کر لیا گیا ہے۔ سمیرا فاضلی نئی امریکی انتظامیہ میں نیشنل اکنامک کونسل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں گی۔ اس سے قبل ایک اور کشمیری خاتون عائشہ شاہ کو وائٹ ہاوس میں ڈیجیٹل اسٹریٹیجی ٹیم کا منیجر منتخب کیا گیا تھا۔ ان دنوں خواتین کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے دارلحکوت سری نگر سے ہے ۔ کے پی آئی کے مطابق ہارورڈ کالج کی لا گریجویٹ سمیرا فاضلی اپنے شوہر اور تین بچوں کے ساتھ اب جارجیا میں رہتی ہیں۔اس سے پہلے وہ فیڈرل ریزرو بینک امریکہ میں کام کرتی رہی ہیں۔امریکی بنک میںمعاشی ترقی کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ڈومیسٹک فنانس اور بین الاقوامی امور میں محکمہ ٹریژری میں بھی کام کیا ، اور پھر بین الاقوامی امور کے انڈر سکریٹری کے سینئر مشیر کی حیثیت سے کام کرچکی ہیں۔
0 0 1 minute read