18جنوری 2021عوام کی صحت سب سے پہلے ہے،تمباکواورشوگری ڈرنکس کے استعمال سے بڑھنے والے امراض سنجیدہ مسئلہ ہے،ہم اپناکرداراداکرینگے،پناہ کی عوام کی صحت کوبچانے کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،پناہ کے ساتھ کھڑے ہیں،سینیٹرنزہت عامرصادقچیئرپرسن سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی میری ٹائمز افیئرزومسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما نزہت عامرصادق نے کہاکہ اچھی صحت سب کاحق ہے،صحت کونقصان پہنچانے والے عوامل کاسدباب بروقت ہوناچاہیے،ہیلتھ لیوی بل معاملہ میں پناہ کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنامثبت کرداراداکرینگے۔
یہ بات انھوں نے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن سے ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پرسینیٹرنزہت عامر صادق نے پناہ کی کاوشوں کوسراہا،پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ پناہ گزشتہ چھتیس سال سے عوام کودل کے امراض سے متعلق آگہی دے رہی ہے،صحت مندطرززندگی،متوازن غذا،مناسب ورزش،سگریٹ نوشی سے پرہیز،ذہنی تناؤ سے بچاو،ذیابطیس اوربلڈپریشرکامکمل علاج پناہ کاپیغام ہے،تاکہ دل توانارہے۔
جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل،کینسر،ذیابیطس،معدہ سمیت متعدد امراض کی ایک بڑی وجہ تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کاباقاعدہ استعمال ہے،عوام کی صحت بچانے کے لئے جوہیلتھ لیوی بل دوسال قبل وفاقی کابینہ سے پاس ہوا،اس پرآج تک عمل درآمدنہ ہوسکا،بل کی راہ میں رکاوٹ بننے میں ایف بی آر کااہم کردارہے،یہ عوام کی صحت کامعاملہ ہے مذاق نہیں،حکومت ادارے عوام کی صحت کے ضامن ہیں،نزہت عامر صادق سینیٹ کی قابل احترام ممبرہیں،جن سے پناہ درخواست کرتی ہے کہ پناہ کی آوازکومتعلقہ اداروں تک پہنچایاجائے۔
سینیٹر نزہت عامر صادق نے کہاکہ ہیلتھ لیوی بل اس وقت کس اسٹیج پرہے اوراس کی راہ میں کس طرح کی رکاوٹ درپیش ہے،اس میں اپناکرداراداکرینگے،پناہ عوام کی صحت کوبچانے کے لئے کام کررہی ہے،اس میں ہم پناہ کے ساتھ ہیں۔
0 0 1 minute read