کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کامیابی کی جانب گامزن ہے الیکشن کمیشن کے سامنے آج ہونے والااحتجاجی مظاہرہ انتخابی دھاندلی کے خاتمے میں سنگ میل ثابت ہوگا، پی ڈی ایم ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام،آئین و پارلیمنٹ کی بالا دستی سمیت عوام کو انکے بنیادی حقوق دلوانے تک احتجاج جاری رکھے گی، یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جموریت پسند سیاسی کارکن اور عوام الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنایا جانا خود بتا رہا ہے کہ حکومت این آر او کی طلبگار ہے اس کیس کا فوراً فیصلہ سنایا جائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لئے جس اصولی جدوجہد کا آغاز کیا ہے آج کا مظاہرہ اس میں سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے حکومت کو معلوم ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر سنا دیا جائے تو وہ آج ہی فارغ ہوجائیگی انہوں نے کہا کہ ملک مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی جیسے بحرانوں کا شکار ہے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جن بحرانوں سے ملک کو نکالا آج موجودہ حکومت نے ایک بارپھر انہی بحرانوں میں ملک کو دھکیل دیا ہے معاشی بدحالی کی وجہ سے ملک مشکلات کا شکار ہوتا جارہا ہے حکومت کا خاتمہ ملک بچانے کے لئے ناگزیر ہوچکا ہے
0 0 1 minute read