لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے 7 ڈائریکٹر جنرلز کی اگلے گریڈ میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔
ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں نیب کے پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں نیب کے 7 ڈائریکٹر جنرلز کو پروموٹ کرتے ہوئے گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور میجرریٹائرڈ شہزاد سلیم، ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ اور ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی نیب ملتان عتیق چوہدری، ڈی جی نیب ہیڈکوارٹر فیاض قریشی اور ڈی جی نیب ٹریننگز سلطان سلیم کی بھی گریڈ 21 میں ترقی کی منظوری دی گئی ہے۔