اہم خبر

جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ زوم ورکشاپ برائے مدرسات کا انعقاد کیا گیا-پہلا سیشن 9 جنوری کو ہواجبکہ دوسرا سیشن 6 جنوری کو منعقد کیا گیا-

اسلام آباد(پ-ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین شمالی پنجاب کے زیراہتمام دو روزہ زوم ورکشاپ برائے مدرسات کا انعقاد کیا گیا-پہلا سیشن 9 جنوری کو ہواجبکہ دوسرا سیشن 6 جنوری کو منعقد کیا گیا-درس قرآن و حدیث کے علاوہ مدرسات کی تربیت کے مختلف پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے لیکچرز کا اہتمام کیا گیا -ملک بھر سے ممتاز مربین اور جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی ذمہ داران نے لیکچرز کے ساتھ ساتھ عملی کام بھی سکھائے-اس صورت میں دور جدید میں دعوت دین کے لئے جدید ذرائع کے استعمالکی اہمیت پر زور دینے کے ساتھ انہیں استعمال کرنے کے طریقے،قباحتیں اور مطلوب مہارتیں سکھائی گئیں-اس کے علاوہ سابقہ سینٹر ڈاکٹر کوثر فردوس صاحبہ نے کووڈ 19 کے دوران کام کی نئی جہتیں سکھائیں جبکہ ویمن اینڈفیملی کمیشن کی نگران ڈاکٹر رخسانہ جبین نے عورت کے بارے میں عالمی پلاننگ اور اسکے مضمرات پر روشنی ڈالی-پروگرام کے اختتام پرناظمہ صوبہ شمالی پنجاب محترمہ ثمینہ احسان صاحبہ نے مدرسات پر زور دیا کہ بلاک کوڈکے لیول تک جماعت کی دعوت اور منشورکو پہنچا دیں اور اسلام کی دعوت کو پورے فخر اور اعتماد سے پھیلائیں تا کہ اسلامی انقلاب کی منزل تک پہنچا جا سکے-ورکشاپ میں صوبہ بھر سے 350 سے زائد مدرسات نے شرکت کی-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button