سرینگر 21جنوری; بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںحریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے 1990کے سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکی 31ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری جنرل مولوی بشیر احمدنے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاﺅکدل اور اس طرح کے دیگر سانحات بھارتی جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے طول وعرض پر وحشیانہ مظالم کے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے شہداءاور ان کے لواحقین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شہداءکے مشن کو اپنی نظروں سے اوجھل نہیںہونے دینا اور ہر حال میں اس مقصد کےلئے اپنی تمام ترصلاحیتیں بروئے کار لاکر غلامی کی زنجیروں کو کاٹ پھینکنا ہے۔ مولوی بشیر احمد نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے یہ درخشندہ ستارے ہمیں اپنی منزل ہر لمحہ یاد دلاتے رہیں گے اور ا ±ن کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم دشمن کی کسی بھی سازش کا شکار نہ ہوجائیں۔ حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوںکے قتل عام کے تمام واقعات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائے اور جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میںلانے کیلئے اپناکر دار ادا کریں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماءاور جموںو کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے جموں میںپارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہداءگاو ¿ کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ گزشتہ تیس برس کے دوران مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فوجوںکی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوںکی تحقیقات کسی بین الاقوامی ادارے سے کروا کر انسانیت کے خلاف جرائم میںملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو بے نقاب کریں۔انہوںنے کہاکہ ماہ جنوری کوکشمیریوں کیلئے مہلک ترین مہینہ قراردیتے ہوئے کہاکہ گاﺅکدل ، سوپور ، کپواڑہ اور ہندواڑہ جیسے کشمیریوںکے قتل عام کے بدترین واقعات جنوری کے مہینے میں ہی رونما ہوئے ہیںجن میں سینکڑوں بے گناہ اور نہتے کشمیریوں کا شہید کر دیا گیاتھا اور کئی دہائیاں گزرنے کے بعد بھی ان انسانیت سوز مظالم کی کوئی تحقیقات کی گئی اور نہ قصور واروں کو سزا دی گئی۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی نے سرینگر میں سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکی 31ویں برسی کے موقع پر ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو ہرقیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے اور ا س سلسلے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا ۔اجلاس میںپارٹی کے تمام ارکان نے شرکت کی اور کشمیری شہداءکی بلندی درجات اور سیاسی نظربندوںکی جلد رہائی کیلئے دعا کی ۔ کشمیرتحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب اور جنرل سیکریٹری شمیم شال نے پنے بیانات میں سانحہ گاﺅکدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کے مقدس مشن کیلئے بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی فوجی مقبوضہ جموںوکشمیرمیں کشمیریوںکی جدوجہد آزادی کو کمزور کرنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاںجاری رکھے ہوئے ہیں۔تاہم انہوںنے کہاکہ وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو ں گے ۔ کشمیرتحریک خواتین کی رہنماﺅںنے کہاکہ کشمیری عوام شہداءکی عظیم قربانیوںکو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیں گے ۔ انہوںنے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پرزوردیا کہ وہ کشمیریوں کے قتل عام کے تمام سانحات کی تحقیقات اور ان گھناﺅنے جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے بھارت پردباﺅ بڑھائیں۔سینئر حریت رہنماءغلام محمد خان سوپوری نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںسانحہ گاﺅکدل کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ان سرفروشوں کی قربانیوںکو کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرتی ہیں، جو ان کے شاندار مستقبل کیلئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ طاقت کے استعمال سے کسی مسئلہ کو حل نہیں کیاجاسکتا اور نہ ہی لوگوں کو اپنی منزل حاصل کرنے کےلئے جدوجہد سے روک سکتا ہے۔غلا م سوپوری نے کہا کہ کشمیری قوم نے اپنی بے مثال قربانیوں سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی کے حوالے سے نہ تو کسی مصلحت سے کام لے گی اور نہ ہی اپنے موقف سے دستبردارہو گی۔ جموںوکشمیر سٹوڈنٹس یوتھ فورم نے مقبوضہ جموںوکشمیر کے مختلف علاقوں میں دیواروں ، ستونوںاورکھمبوں پر چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں سانحہ گاﺅکدل کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ پوسٹروںمیں امام صاحبان سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے جانوںکا نذرانہ پیش کرنے والے تمام کشمیری شہداءکیلئے خصوصی دعائیں کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تحریک وحد ت اسلامی کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںسانحہ گاﺅ کدل کے شہداءکو انکی 31ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کیلئے کشمیریوں کی بے مثال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ہاتھ لاکھوں بیگناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بدترین جبر وتشدد کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکا ہے اور کشمیری عوام شہداءکے عظیم مشن کی تکمیل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوجیوں نے21جنوری 1990کو سرینگر کے علاقے گاﺅکدل میںپر امن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 50سے زائد افراد کو شہید اورسینکڑوںکو زخمی کردیاتھا ۔