لندن تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام٥ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ان لائن انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس سے صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، برطانوی ممبران پارلیمنٹ ،کشمیری اور پاکستانی رہنما خطاب کریں گے۔تحریک کشمیر برطانیہ کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہفتہ یک جہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم فروری سے پروگراموں کا آغاز ہوگا۔ پہلی آن لائن زوم کانفرنس میں ٹریڈ یونین اور مختلف برطانوی سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام تحریک کشمیر کے مرکزی رہنما خواجہ محمد سلیمان کریں گے۔ دوسری کشمیر کانفرنس میں انسانی حقوق کی تنطیموں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کو ریحانہ علی اور سردار افتاب ایڈوکیٹ منظم کریں گے۔ تیسری انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے۔ ممبران پارلیمنٹ ،کشمیری اور پاکستانی رہنما خطاب کریں گے۔ راجہ فہیم کیانی صدر تحریک کشمیر برطانیہ اس کی صدارت کریں گے۔ چوتھی کانفرنس ٥ فروری کو ہوگی ۔ بانی یوم یکجہتی کشمیر قاضی حسین احمد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔
0 0 1 minute read