اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کو ملٹی گارڈن بی 17 میں آر ایل این جی کے نرخ پہ سوئی گیس کی فروخت سے روک دیا،محکمہ کوالاٹیز کوسوئی گیس کی قیمت وصولی کا حکم ، پورے ملٹی گارڈن پہ یہ فیصلہ لاگو ہوگا،ماہرین ،تفصیلات کیمطابق بلاک C-1 سے آگے تمام بلاک کو جو گیس فراہم کی جا رہی ہے اس پر کمرشل ٹیرف چارج کیا جاتا ہے جبکہ فراہم سوئی گیس کی جا رہی تھی ۔اس گیس کو RLNG کے نام پرB-17 کے الاٹیوں کو بیچا جا رہا ہے۔ مہنگی ہونے کے باوجود اس کی سیکیورٹی ارجنٹ کے لیے 24500 اور ordinary کنکشن کے 16000 چارج کی جاتی ہے۔کمرشل ٹیرف کے خلاف E بلاک کے الاٹیز نے OGRA میں درخواست دی ۔ثبوت کی بنا پر پہلی دفعہ اوگرا نے الاٹیز کے حق میں فیصلہ دیا جس کے خلاف SNGPL نے ہائی کورٹ میں اپیل کر دی۔ہائیکورٹ نے کیس سننے کی بجائے اسے فیصلہ کرنے کے لیے دوبارہ اوگرا کو بھیج دیا۔اوگرا نے ایک بار پھر اپنے سابقہ فیصلہ کو برقرار رکھتے ہوۓ SNGPL کی اپیل مورخہ 6 جنوری 2021 کو خارج کر دی اور فیصلہ جس کی نقل اوپر دی گئی ہے دوبارہ الاٹیز کے حق میں دے دیا۔آر ایل این جی صوبہ سندھ کو سپلائی کی جا رہی ہے جبکہ اس کی قیمت ملٹی گارڈنز کے بلاک ای سے وصول کی جا رہی ہے۔ جبکہ یہی گیس A اور B بلاک والوں کو سوئی گیس کے ریٹ پر دی جا رہی ہے۔ای بلاک کوئی نئی سوسائٹی نہیں بلکہ ملٹی گارڈنز کا ایک بلاک ہے اور 2007 میں لانچ ہوا ہے۔ جبکہ نئی سوسائٹیز کو RLNG کی فراہمی کا فیصلہ 2019 کا ہے۔
0 0 1 minute read