اہم خبر

منیب نے والدین کو شادی کی سالگرہ پر قیمتی تحفہ دیکر حیران کردیا

سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکارہ ایمن منیب کے شوہر منیب بٹ نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ پر انہیں زبردست گاڑی تحفے میں دی ہے۔

انسٹاگرام  پر منیب بٹ کی ایک ویڈیو  تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں دلچسپ سرپرائز دے رہے ہیں۔

 

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منیب بٹ نے اپنے والدین کی شادی کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں نئی چمچماتی ہوئی گاڑی دے کر حیران کر دیا۔

منیب بٹ نے نئی گاڑی اپنے گھر کے باہر پارک کر رکھی تھی اور جیسے ہی ان کے والد گھر سے باہر نکل کر نئی گاڑی دیکھتے ہیں تو وہ بے حد خوش ہو جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button