پاکستان

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کا نوٹس چیلنج کردیا

لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ وسابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو چیلنج کردیا۔سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ایف آئی اے کے نوٹس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔بشری بی بی کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل اور سابق خاتون اول کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار بشریٰ بی بی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات کے تحت انکوائری شروع کی، اور سیاسی بنیادوں پر انکوائری میں درخواستگزار کو طلبی کے نوٹس جاری کئے۔وکیل نے مؤقف پیش کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ خدشہ ہے کہ ایف آئی اے درخواست گزار کو گرفتار کرلے گی، عدالت ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کالعدم قرار دے۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کیخلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج ہے، اس کا جواب وفاق کے وکیل داخل کرائیں گے۔عدالت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی کوئی معاملہ تھا۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو جواب دیا کہ اینٹی کرپشن کی حد تک رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کردوں گا۔عدالت نے بشری بی بی کی درخواست پر فریقین سے 12 اپریل کو جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button