پاکستان

عمران نیازی کے دور میں 70 فیصد قرض بڑھا ،مہنگائی اور کرپشن کے انبار لگائے گئے،وزیراعظم شہبازشریف کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں، عمران نیازی کے 4 سالہ دور میں 70 فیصد قرض بڑھے ،مہنگائی اور کرپشن کے انبار لگائے گئے،آئیں کا مذاق اڑایا ،جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں کے 50 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں،1973 میں ذاتی پسند اور ناپسند ایک آئیں بنایا گیا ہے ، آئیں نے چاروں صوبوں کو ایک لڑی میں پرورکھا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک لاڈلا کسی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا،آج اس آئیں کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے ،مقننہ عدالبہ کے اختیارات کی دھجباں بکھیری جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہمارے خلاف بدیانتی سے جھوٹے مقدمات بنائے گئے ۔ آج لاڈلا ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تکبر کے ساتھ بات کرتا ہے ۔ قانون اور آئیں کو اس نے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے ۔یہ ہوہی لاڈلا ہے جس نے اس پارلیمنٹ پر دھاوابولا تھا،یہ وہی لاڈلا ہے جس کے حواریوں نے قبریں کھودی ھتیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے 4 سالہ دور میں 70 فیصد قرض بڑھے ،مہنگائی اور کرپشن کے انبار لگائے ، پنجاب حکومت نے سستے آٹے کا پروگرام بنایا ہے جس کی وجہ سے سفید پوش شخص بھی آٹے کی لائنوں میں لگا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا پھر یوٹرن لیا اور کہا کہ یہ امریکی نہیں اپنوں کی سازش تھی۔ جاری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button