کشمیر

توصیف عباسی وزیراعظم آزادکشمیر کے ترجمان مقرر، تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد () ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ 9 لاکھ سے زائد مسلح بھارتی فوج کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
بھارتی مظالم اور دہشت گردی کی انتہا ہو چکی۔ سنئیر حریت رہنماؤں کو نظر بند اور اور فرضی مقدمات میں گرفتار کر کے کالے قانون کے ذریعے سزائیں دلوائی گئیں.انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پورے جنوبی ایشیاء کا امن خطرے میں ہے ۔توصیف عباسی نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں ہزاروں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اور ان گنت مظالم کا شکار ہیں ۔بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد پہلے سے خراب صورتحال نے بدترین رخ اختیار کر لیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم توصیف عباسی نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کشمیریوں کو مساجد میں تراویح کی نماز ادا کرنے کے لیے مشکلات کھڑی کر رہی ہے ۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد جموں سردار تنویر الیاس نے مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی سرکار کے مظالم کو دینا کے سامنے پیش کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کشمیری قوم اور مظلوم کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کی ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے بھارت کے ظلم وجبر کو پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر بے نقاب کیا. توصیف عباسی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی جبر سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button