دنیا

پاکستانی نژاد ھمزہ یوسف آج سکاٹلینڈ کی سب سے بڑی پارٹی سکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ مقرر ھوگئے ھیں

لند ن عارف چودھری

پاکستانی نژاد ھمزہ یوسف آج سکاٹلینڈ کی سب سے بڑی پارٹی سکاٹش نیشنل پارٹی کے سربراہ مقرر ھوگئے ھیں اور سکاٹلینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کل ایک پاکستانی نژاد سکاٹلینڈ کے پہلے فرسٹ منسٹر بننے جارھے ھیں ، آج 28 مارچ کو سکاٹش پارلیمینٹ ایڈنبراء میں فرسٹ منسٹر کا چناؤ ھو گا اور ھمزہ یوسف جو کہ پارٹی کے سربراہ بھی ھیں وہی فرسٹ منسٹر منتخب ھونگے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے . انکی عمر 38 سال ھے اور سکاٹلینڈ سے ہی تعلیم حاصل کی اور اس سے قبل وہ صحت اور انصاف کے وزیر بھی رہ چکے ھیں .

پاکستان کے شہر میاں چنوں سے انکے والدین سکاٹلینڈ 1964 میں ہجرت کر کے آئے اور وہ یہاں پاکستانیوں کی دوسری جنریشن سے ھیں اور اس خبر سے سکاٹلینڈ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ھے.

15 فروری 2023 کو نکلا اسٹرجن کے استعیفی دینے پر سربراہ کی سیٹ خالی ھونے پر آج پارٹی کے سربراہ کیلئے الیکشن ھوا اور ھمزہ یوسف نے 26 ہزار بتیس ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی .اور اب وہ پارٹی کے سربراہ ھیں

سکاٹلینڈ میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیز آج بہت خوش ھیں اور انکا کہنا ھے کہ اب ہماری آواز ایوانوں تک بہتر انداز میں پہنچے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button