گردونواح

تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع ہاتھی چوک میں سلور سٹی کے مالک سردار اعظم خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

راولپنڈی(خبرنگار) تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع ہاتھی چوک میں سلور سٹی کے مالک سردار اعظم خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجہ میں راجہ ساجد ، حیدر شاہ ، ابوبکر نامی اشخاص زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ واقع پر سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے پوٹھوہار ڈویژن سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ پولیس کے مطابق واقع میں جاں بحق ہونیوالے پارٹنر کے کسی دیگر فریقین کیساتھ تنازعہ چل رہا تھا جبکہ فائرنگ کے دوران بھاری آتشی اسلحہ کا استعمال کیا گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقع میں استعمال ہونیوالے اسلحہ کے گولیوں کے خول قبضہ میںلیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ادھر نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد وارثاء کے حوالے کردیا جائیگا ۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ ہاتھی چوک میں فائرنگ کے واقعہ پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار وقاص خان سے سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی حکم دیدیا ہے، واقعہ میں سلور سٹی ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک سردار اعظم خان جاں بحق جبکہ ساجد، حیدر اور ابوبکر زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے راجہ ساجد، حیدر شاہ اور ابوبکر کو زخمی کیا جبکہ فائرنگ سے ایک شخص اعظم خان جاں بحق ہوا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جا رہے ہیں، تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے شخص کے پارٹنر کا کسی کیساتھ تنازعہ چل رہاتھا جس کی بنا پر انہوں نے سردار اعظم پر فائرنگ کی جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button