پاکستان

مردم شماری کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے،وفاقی وزیر سید فیصل سبزواری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں 2017 کے بعد 2023میں مردم شماری اس لئے ہورہی ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں مردم شماری پر تحفظات تھے اس لئے یہ مردم شماری ہورہی ہے، آبادی کی بنیاد پر وسائل اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں تقسیم کی جاتی ہیں۔ اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button