اہم خبر

چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمدبٹ نے اسلام آباد میں ڈاکٹرعلی محمد ٹھاکر کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

اسلام آباد،سرینگر(نامہ نگار) وادی کشمیر کے معروف معالج ڈاکٹرعلی محمد ٹھاکر مختصر علالت کے بعد اپنے آبائی گائوں قصبہ پرسوں شوپیان میں انتقال کرگئے۔ یاد رہے ڈاکٹر علی محمد مرحوم وادی کے عالمی شہرت یافتہ ڈاکٹر محمد ایوب ٹھاکر کے برادر تھے رواں تحریک آزادی کے سرخیل اور بے باک رول ادا کرنا اس خاندان کا خاصا رہا ۔ڈاکٹرعلی محمد ٹھاکر کی زندگی اللہ کی دین کی خوشنودی اور اپنے وطن عزیز کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزری ان باتوں کا اظہار عبد القدیرنے وہاں جاکر تعزیتی مجلس کیا ان کے ہمراہ عبدالروف عبدالقیوم ذوالفقار اور مولوی رفیق تھے اس موقع پر مولوی رفیق نے اپنے خطاب میں اس عظیم خاندان کیلئے تحریکی گراں قدر خدمات کو سراہا۔ چیئرمین جموں کشمیر سالویشن موومنٹ الطاف احمدبٹ نے اسلام آباد میں ڈاکٹرعلی محمد ٹھاکر کے انتقال پراظہارتعزیت کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button