اہم خبر

دنیائےکرکٹ کے نامور ستارے شہر قائد میں جگمگانا شروع

پی ایس ایل سیزن 6 کے لیے دنیائےکرکٹ کے نامور ستارے شہر قائد میں جگمگانا شروع ہو گئے۔

اسلام آبادیونائیٹڈ کےکپتان شاداب خان اور موسیٰ خان کراچی پہنچ گئے جب کہ مختلف فرنچائز ‏کے آفیشلزکل کراچی پہنچیں گے۔

غیرملکی اور ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جمعرات سےشروع ہوگا۔ فرنچائز کے اسکواڈ مکمل ‏ہونے پر کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں ‏گے۔

فرنچائز ٹیموں کےٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شیڈول ہیں۔ پی ایس ایل سکس میں چیمپئن کراچی ‏کنگز اعزاز کا دفاع کرے گی۔ کراچی کنگزاور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز افتتاحی میچ 20 فروری کو کھیلیں ‏گے۔

پی ایس ایل 6کے لیے ٹکٹوں کی فروخت رواں ہفتے سےشروع ہو گی۔ پہلے مرحلے میں افتتاحی ‏‏تقریب اور کراچی کے میچوں کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی جب کہ دوسرےمرحلےمیں ‏‏لاہورمیں شیڈول لیگ میچوں کےٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گی۔

شیڈول پلےآف میچز اور فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائےگا۔ پی ایس ‏‏ایل میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button