تازہ ترین

اسپیکر راجہ اشرف اشرف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 44 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد،اسپیکر راجہ اشرف اشرف کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 44 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا متفقہ آئین اور ناقابل تسخیر دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ولولہ انگیز وژن کا مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے پاکستانی عوام کی امنگوں کی بہترین انداز میں ترجمانی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عظیم ذہانت، ہمت، بہادری اور ولولہ انگیز وژن کے حامل شخصیت تھے جنہوں نے غریب، پسماندہ اور متوسط طبقات کے حقوق کے لیے انتھک جدو جہد کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت اور وژن نے ہماری قومی تاریخ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عظیم قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اس ضرورت پر زور دیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں پاکستان کے آئین کے مسودے کو متفق طور پر منظور کروانے کلیدی کردار ادا کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئینی اصلاحات کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کیا اور ان کی حکومت نے ملک کا پہلا جمہوری آئین لانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ شہید بھٹو کی زندگی، ان کا وژن، جمہوری، ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کی جانب ایک اہم اقدم تھا۔انہوں نے مزید کہا ہمیں اپنے آپ کو ان کے وژن اور جمہوریت اور سماجی انصاف کے تصورات کے لیے وقف کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی میراث ہم سب کے لیے ایک مثال کے طور پر موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو وہ واحد لیڈر تھا جہنوں نے عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے تھے۔پیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمیں آج شہید ذوالفقار علی بھٹو کے پیغام اور پاکستانی عوام کے لیے ان کی عقیدت یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو جمہوری، سیاسی اور سماجی طور پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے منصفانہ اصولوں کو اپنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان میں درج سنہری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ملک کو سیاسی، معاشی اور سماجی مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button