لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف کے تمام مذموم ارادے خاک میں مل جائینگے ، عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھوچکی ۔انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالوحید سے ملاقات کے دوران انکا کہنا تھا کہ عمران خان کے خوف سے پی ڈی ایم دماغی توازن کھو چکی ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت دہشتگردوں کیبجائےعدلیہ اور عوام سے لڑ رہی ہے، لیکن فتح آئین اورعوام کی ہوگی، چیف جسٹس سرخرو ہونگے، اور نوازشریف کے ناپاک ارادے خاک میں مل جائینگے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سووموٹو اور بینچوں کی بحث بلکل ثانوی ہے، اصل مسئلہ 90 دن کے اندر الیکشن ہیں، 90 دن کے اندر الیکشن پرسپریم کورٹ کےججوںمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
0 12 Less than a minute