لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کووڈ 19 ایس او پیز تیار کرلیے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا ایس او پیز وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوادیے ہیں، این سی او سی اور وزارت صحت کی منظوری کے بعدپی سی بی اعلان کرےگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ایس او پیز پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کراؤڈ کے لیے تیار کیے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمت اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائےگا۔
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ کا چھٹا ایڈیشن 20 فروری سےشروع ہوگا اور این سی اوسی نے اسٹیڈیم میں 20 فیصدکراؤڈکی اجازت دے رکھی ہے۔