اہم خبر

ماہ فروری کو ڈاکٹرطاہرالقادری کے جنم دن کی خوشی میں سفیر امن و محبت کے طور پر منایا جائیگا/ ارشد تبسم سفیر امن نے دنیا میں اسلام کو بطور امن پسند دین پیش کرکے پاکستان و امت کا نام روشن کیا۔ عرب و مغربی دنیا شیخ الاسلام کو علم کے باب میں مستند علمی اتھارٹی مانتے ہیں

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) محمدطاہرالقادری 19 فروری 1951۔کو جھنگ میں پیدا ہوئے سرپرست ادارہ منہاج القرآن ہمہ گیر خصوصیات کی حامل شخصیت ڈاکٹر طاہر القادری کے جنم دن کی خوشی کو پاکستان کے ہر شہر گاوں سمیت دنیا کے 100 ممالک میں فروری کا پورا مہینہ بطور جشن منایا جاتا ہے۔
آج عرب ، عجم و مغربی دنیا ڈاکٹرطاہرالقادری کو علم کے باب میں ایک مستند علمی اتھارٹی کے طور پر جانتے ہیں علم کی خدمت کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے امت کو ایک ہزار تصنیفات ، 675 سکول ایک یونیوردستی اور 20 ممالک میں اسلامک سینٹر قائم کئے۔
انسانیت کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے 25 کتب پر مشتمل مستند علمی مواد اور ایک تاریخ ساز فتوی پیش کیا۔
شیخ الاسلام کو انکی علمی خدمات کے اعتراف میں کئی نیشنل اور انٹرنیشنل ایوارڈ ملے۔
کووڈ 19 کی وجہ سے ڈاکٹر طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ سادگی اور بڑی عقیدت کے منائی جا رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button