اہم خبر

سونے کی قیمت میں کمی، ڈالر سستا، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئے، ڈالر کی قدر میں بھی کمی کا رجحان رہا جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 18 ہزار 50 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 81 روپے کمی سے 95 ہزار 898 روپے رہی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی، سونا 1841 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

ڈالر کی قدر میں کمی

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159.07 روپے پر بند ہوا۔

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 17 سال بعد دوسری بار ایک ارب 11 کروڑ شیئر کا کاروبار ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں آج 35 ارب 48 کروڑ روپے مالیت کا کاروبار کیا گیا۔

شیئرز کے کاروبار میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 16 اپریل 2004 کو ایک ارب 11 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button