جنرل انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان کے پہلے معذور شخص راجہ عمران حسین نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمران حسین کا کہنا تھا کہ اس سلسلہ میں متعدد ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نےکہا کہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ کیلئے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے، ملازمتوں میں اسپیشل افراد کے زیادہ سے زیادہ کوٹہ اور ملک بھر کی سرکاری عمارات کو وہیل چئیر فرینڈلی بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ راجہ عمران حسین عرصہ دراز سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں جبکہ 2018ء کے عام انتخابات میں راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
0 0 1 minute read