اہم خبر

دینی مدارس کے خلاف سلیکٹڈ حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گے.. جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی….

جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے امیر حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا حکومت نے جس طرح سکول کالجز اور یونیورسٹی کی تعلیم کو برباد کیا اب مدارس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے کبھی وقف املاک بل 2020 اور ابھی وفاق المدارس کے مقابلے میں نیا بورڈ تشکیل دے کر مدارس کی تعلیم کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہیں اور اس سازش کو جمعیت علمائے اسلام ناکام بنائی گی… جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کے ترجمان ضیاءاللہ خان نے کہا اس وقت پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف محاذ پر لڑ رہے ہیں وقف املاک اور نئی مدارس کی بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے تحفظ مساجد ومدارس کنونشن 13 فروری کل بروز ہفتہ 10 بجے دن جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ صدر راولپنڈی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پورے ضلع سے علماء کرام شریک ہوگی جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی کی مجلسِ عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا اور تمام تحصیلوں کو پابند کیا وہ اس تحفظ مساجد ومدارس کے کنونشن میں بھر پور شرکت کرے اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری ارشد عباسی. مولانا ظہیر الدین امازئی مولانا محبوب الرحمن قریشی پروفیسر زبیر عباسی قاری کرامت الرحمن نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button