پاکستان

حکومتی اتحاد نےسپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی سماعت کیلئے مقرر کردہ 8 رکنی بینچ کو مسترد کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کیلئے مقرر کردہ 8 رکنی بینچ کا اقدام مسترد کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج اتحادی جماعتوں کی طرف جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم سماعت کیلئے مقرر کردہ 8 رکنی بینچ کا اقدام مسترد کرتے ہیں ، بینچ کو متنازع قرار دیدیا، اس نوعیت کا اقدام پاکستان اور عدالت کی تاریخ میں اس سے قبل پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، یہ ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کی ساکھ ختم کرنے کے مترادف ہے۔جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی تقسیم سے حکومت میں شامل جماعتوں کے مؤقف کی پھر تائید ہوئی، بلوچستان اورخیبرپختونخوا سےکوئی جج بینچ میں شامل نہ کرنابھی افسوسناک ہے، یہ اقدام پارلیمان اور اس کے اختیار پر شب خون مارنے کے مترادف ہے اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ، پارلیمان کا اختیار چھیننے اور اس کے دستوری دائرہ کار میں مداخلت کی کوشش کی مزاحمت کریں گے ،آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمان کے اختیار پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button