کشمیر

مظفرآباد ،سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی فوری بحالی کی درخواست مسترد کرد ی

مظفرآباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی فوری بحالی کی درخواست مسترد کرد ی جبکہ سپریم کورٹ نے تنویر الیاس کی آزاد کشمیر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف جمع کرائی گئ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی جس کی سماعت جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس کی اپیل پر سماعت کر رہا ہے جس میں جسٹس رضا علی خان اور جسٹس خواجہ نسیم بھی بینچ میں شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کی سزا پر حکم امتناع دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیرِ اعظم نے معذرت نہیں کی، سابق وزیرِ اعظم نے کہا اگر توہین ہوئی ہے تو معافی مانگتا ہوں ، سابق وزیرِ اعظم ایوان اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ بھی جوتی کی نوک پر رکھتے ہیں، وہ کہتےہیں ججز کو نکال دوں گا،سابق وزیرِ اعظم ایک چپڑاسی کو بغیر پراسس کے نہیں نکال سکتے، اسمبلی قانون بناتی ہے ہم صرف اس کی تشریح کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ سابق وزیرِ اعظم نے کہاکہ اگر یہ توہین ہے تو معذرت کرتے ہیں، وہ ویسے بڑےاسٹیٹ فارورڈ ہیں، مان لیا کہ انہوں نے ہی یہ کہا، جج بھی کوئی ایسا کام کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی توہین کی کارروائی ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button