اسلام آباد ( ) سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ کے زیر اہتمام ریفرنڈم اجلاس پاک سیکرٹریٹ الیکٹریکل مکینیکل سٹاف اور مینٹی نینس انکوائری G-6/2منعقد ہوئے،مینٹی نینس انکوائری سے سید سخاوت حسین،ثناء اللہ بلوچ،منیر مسیح،شمس مسیح،میر اسلم،شیررحمان،حبیب عباسی،عبدالرحمان،افتخار شاہ،ظہور شاہ اور پاک سیکرٹریٹ الیکٹریکل مکینیکل مینٹی نینس تھری سے حاجی مصطفی،شوکت عباسی،راجہ عمران عباسی کی کاوشوں سے چوہدری محمد فرید،محمد شاہد،نصیر احمد،واجد محمود،بشارت محمود،حکم داد،بدر حسین،طالب حسین،عمران خان،ارشد مسیح،بوٹا مسیح،آصف مشتاق،ندیم احمد،سلمان احمد،وارث مسیح،محمد پرویز،محمد فارس،محمد رضا،فیصل بٹ،عطااللہ،شوکت اور انکے دیگر ساتھیوں نے لیبر یونین کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ نا اہل ٹولہ ریفرنڈم سے راہ فرار حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن عدالتوں سے پیچھے چھپنے والوں کو آج عدالت میں بھی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،سی ڈی اے مزدور یونین نے فیلڈ سٹاف میں کام کرنے والے ملازمین کے مسائل کو ہمیشہ ترجیح دی اور فیلڈ سٹاف کے سکیلوں کو اپ گریڈ کیا گیا،آئندہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد فیلڈسٹاف کے وہ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن انکی ترقی میں رکاوٹ ہے ان کے لیے پروموشنز کی نئی پالیسیاں مرتب کریں گے،فورمین،سپروائزر،بیلدار،کلینر،سیورمین،سٹورکیپر،مینٹی نینس اور سٹی سیوریج کے تمام کو مزید ترقی کے مواقع فراہم کریں گے اور ادارے میں موجود خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی تاکہ ادارے میں کام کرنے والے ایل ڈی سی،یوڈی سی،سب اسسٹنٹ کو ترقی کے مواقع فراہم ہو اور وہ ایڈمن آفیسر،ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کے عہدے تک ترقی پا سکیں،بطور ملازم ہم عوام کے خادم ہیں اور دارلحکومت اسلام آباد کو دنیا بھر میں مقام دلوانے میں سی ڈی اے محنت کشوں کا ایک اہم کردار ہے،سی ڈی اے ہماری پہچان ہے اور ہمارے ملازمین اسکے ادارے او رشہر کی ترقی کے لیے اپنی زندگیاں صرف کر رہے ہیں،مزدور یونین ایسی پالیسیاں مرتب کرنا چاہتی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے سی ڈی اے میں کام کرنے والے ہر محنت کش کا ایک بچہ بھرتی کیا جائے اور ادارے کی طرف سے ملازم کو پلاٹ کی الاٹمنٹ یا اسکے مساوی رقم اداکی جائے،تقریب میں لالہ عزت خان،اعجاز عالم خان،زاہد بھٹی،شہباز بھٹی،شفاعت اللہ،چوہدری زبیر،سردارشوکت،راجہ عمران عباسی،حاجی مصطفی،شوکت عباسی،اعجاز،اشتیاق،سائیں شفیق،فاروق کیانی،راجہ مصطفی،پرنس راحت کیانی،سید ارشادشاہ،احمد نواز قادری،شبیر عباسی سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
0 0 2 minutes read