اہم خبر

وزیرستان میں بے گناہ خواتین کا وحشیانہ قتل انسانیت سوز اور قابل مذمت فعل ہے -دردانہ صدیقی

راولپنڈی (پ-ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے میں قابل عزت مقام کی حامل اور صنف نازک گردانی جاتی ہیں جن کی عزت , جان و مال کی حفاظت حکومت اور امن و امان کے اداروں کا فرض اولین ہے – وزیرستان میں چار بے گناہ خواتین کو سرعام بے دردی سے قتل کیا جانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے .
خواتین کے قتل کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس انسانیت سوز واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے , کم ہے-ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں اس واقعہ کے ذمہ دارعناصر کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے –
انہوں نے کہا کہ وزیرستان پر پھر ایک دفعہ دہشت گردی اور بدامنی کے بادل منڈلا رہے ہیں -وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئ صورتحال کا حکومت فوری نوٹس لے حکومتی ذمہ داران اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کریں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button