اہم خبر

سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

سینیٹ الیکشن کے دوران ممبران سندھ اسمبلی کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 

سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے لیے ممبران کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ کے موقع پر موبائل اور دیگر الیکٹرونکس ڈیوائسز پر پابندی ہو گی۔

 

خیال رہے کہ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارو ں کے نام واضح کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button