اسلام آباد()اسلام آباد پروگریسو لائنز کلب نے پاکستان سویٹ ہوم کے سینکڑوں ننھے بچوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنا دیا ،افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مختلف لائنز کلبوں کے صدور ،ڈسٹرکٹ گورنرز اور ڈونرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ہسپتال میں طبی آلات اور ادویات فراہم کردی گئیں ،جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی تعینات کردیا گیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ گورنرز ارشد محمود ،عارف خاور بٹ ،ڈاکٹر مسعود غنی ،سبطین رضا لودھی،کالم نگار و سینئر صحافی عقیل احمد ترین موجود تھے ،جبکہ اسلام آباد پروگریسو لائینزکلب کے صدر میڈم تسنیم راجہ ،سیکرٹری عبدالمنعم ،خزانچی ،ایڈمنسٹریٹر میجر زبیداللہ خان ،نائب صدر عقیل احمد ترین،نعمان زبید،ڈاکٹر نازیہ فاروق میزبان تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زمرد خان نے کہا کہ لائنز کلب ایک عالمی ادارہ ہے جو مختلف شعبوں میں کام کررہا ہے آج میجر زبیداللہ اور ان کی ٹیم نے یتیم بچوں کے لیے اس پراجیکٹ میں ہسپتال بنایا ہے جو کہ قابل تحسین کام ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسلام آباد پروگریسو لائنز کلب کی طرح اور دوسرے لائنز کلب بھی اس مقدس مشن میں ہمارا ساتھ دیں ،پاکستان سویٹ ہوم معجزات کا اعلیٰ نمونہ ہے ،کلب ایڈمنسٹریٹر میجرزبیداللہ خان نے کہا کہ میرے بچوں اور ٹیم کی خواہش تھی کہ وہ کوئی ایسا کام کریں جو انسانیت کی فلاح کیلئے ہو ،پاکستان سویٹ ہوم سے اچھا پلیٹ فام اس کام کیلئے کوئی اور نہیں ہوسکتا تھا ہم نے 2.5ملین کی لاگت سے ہسپتال کو فنکشنل کردیا ہے ،انشاء اللہ گوجر خان کیڈٹ کالج میں بھی ہسپتال بنائیں گے ،کلب صدر میڈم تسنیم راجہ نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہوم کیساتھ ملکر کام کرنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے ،یہ کریڈٹ میجر زبیداللہ خان ،نعمان زبیداللہ ،ڈاکٹر نادیہ فاروق ،شاہد مسعودکو جاتا ہے ،تقریب میں ڈسٹرکٹ گورنر لائن ارشد محمود نے کہا کہ پاکستا ن سویٹ ہوم میں لائنز کلب کا آنا خوش آئند ہے اور ایک اعزاز ہے ،تقریب میں لائن آصف خاور بٹ، ملک فرقان ،ڈاکٹر خالد،جمیل بھٹی ،نادیہ ،صفیہ یونس ،نجم ثاقب ،فیضان کپور، سلمان منصور،سبطین رضا لودھی ،محمد اسمٰعیل ،علی رضا ،شیراز احمد ،زکاء المصطفے ،مسز زبیدہ ،قدیر عزیز، سمیت درجنوں شخصیات نے شرکت کی ۔
0 0 1 minute read