پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس،پی ٹی آئی رہنماؤں کوبڑاریلیف مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی۔جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت آج اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں ہوئی ، پیشی کے لئے حماد اظہر ، حسان نیازی، اعظم سواتی ، ،اسدعمر، عمر ایوب علی نواز ، راجہ خرم نواز اور فرخ حبیب اے ٹی سی میں پیش ہوئےجب کہ پی ٹی آئی رہنمائوں وکیل بابراعوان، نعیم پنجوتھہ اور علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے، نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ واضح رہے کہ وکلاء نے عدالت سے ضمانت میں توسیع کی اپیل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button