کھیل

پی سی بی کا ایشیا کپ سری لنکا میں کروانےکی مخالفت،بائیکاٹ کا امکان

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات ، ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں کروانے کے بجائے سری لنکا منتقل کرنے کے اقدام پر اعتراض اٹھادیا۔سربراہ پی سی بی نجم سیٹھی نے زور دیا کہ اے سی سی ایشیاکپ کیلئے پاکستان کے نظرثانی ہائبرڈ ماڈل کی تجویز قبول کرے پی سی بی سربراہ نے کہا کہ، ارکان کی اکثریت اسے کہیں اور رکھنا چاہتی ہے تو اسے 2018 اور 2022 کی طرح متحدہ عرب امارات میں ہونا چاہیے۔بی سی سی آئی سال 2020 میں ستمبر سے نومبر میں آئی پی ایل کا انعقاد کروا چکا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ کے دوران بتایا تھا کہ یو اے ای کا موسم ستمبر میں گرم ہوگا، گزشتہ دنوں بی سی سی آئی کے اثر و رسوخ، اضافی میچز کی لالچ اور میزبانی کے خواب دیکھا کر سری لنکاکو اپنی طرف کرلیا تاکہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے بجائے کسی دوسرے ملک منعقد کیا جاسکے۔ پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ اگر ایشیاکپ پاکستان میں نہیں ہوا تو ایشیاکپ کی ونڈو میں گرین شرٹس کیلئے دو طرفہ یا سہ فریقی سیریز کی کوشش کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button