اہم خبرپاکستان

رہائی کے بعد گرفتاریاں وہ عدالتی رٹ کو شکست دینا چاہتے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ ریاست کے پاس آرڈرز کو defeat دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

وکیل زینب جنجوعہ نے بتایا کہ کل عدالت نے گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا، راولپنڈی پولیس نے اسلام آباد پولیس کی معاونت سے پھر رات شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا، عدالت اسلام آباد پولیس کو نوٹس جاری کرکے توہین عدالت کی کاروائی کرے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ میں ان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہوں جو اسلام آباد میں ہیں ، وہ عدالتی رٹ کو defeat دینا چاہتے ہیں، ریاست کے پاس آرڈرز کو defeat دینے کے ایک سو ایک رستے ہیں، یہ سب کچھ کرکے دنیا کو کیا دیکھا رہے ہیں۔

پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شیریں مزاری کے خلاف تین مقدمات درج ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ میں اٹارنی جنرل کو بلا لیتا ہوں ، اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button