پاکستان

اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں، شیخ رشید احمد

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اب سلیکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں،اگرعدلیہ بھی بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے،2 تین مہینے جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی ، 7سال قید کاٹی ، اب پھر جانے کو تیار ہوں۔آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پارٹی علیحدگی کیلئے ہونے والی پریس کانفرنس کے حوالے کہا کہ آج کل پریس نہیں پریشرکانفرنس ہورہی ہیں ،2 تین مہینےسسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی ،میں نے جھوٹے مقدمے میں7سال قید کاٹی ، کئی بار جیل گیا،اب پھر جانے کو تیار ہوں ،جب تک گرفتار نہیں ہوتا روزانہ ٹوئٹ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل سےرہائی ،تحریری سیاسی توبہ کی مرہون منت ہے،ساری قوم9مئی کےواقعہ کی مذمت کرتی ہے لیکن چادراورچاردیواری اورخواتین کااحترام بھی ضروری ہے، لیول پلائنگ فیلڈ ہوچکاہے،اگرنہیں ہواتو15 جون تک ہوجائیگا ،اب سیلکشن ختم اورالیکشن ہونےچاہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی روپیہ ٹکا ٹوکری ہوگیا ،معاشی اقتصادی سیاسی تباہی کاملبہ موجودہ نااہل حکومت پر ہی گرناچاہیے کسی اورپرنہیں ،معلوم نہیں ڈالر کہاں پررکے،مسئلہ اقتصادی ہے سازش کے تحت سیاسی بنادیاگیاہےتاکہ مصنوی بجٹ پیش کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرعدلیہ بھی بے بس ہوگئی تو پھر ملک کااللہ ہی وارث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button