پاکستان

عدالتی مہمان کے طور پر عمران خان کی سرکاری خرچ پہ بکروں سے خدمت

اسلام آباد(ڈیجیٹل میڈیا رپورٹ )ایک ٹویٹر ایکٹوسٹ آر اے شہزاد نے دعوی کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے جب چند گھنٹے کی گرفتاری کے بعد عمران خان نیازی کو اپنا مہمان بنا کر پولیس لائن بھجوایا تو عمران خان نیازی نے پہلی فرمائش بکرے کی سالم بھنی ران کی کی اورپھر سرکاری خرچ سے وہ ران دی بھی گئی، اس کے بعد ایوان صدر سے سترہ لوگوں کا کھانا سرکاری خرچ پہ آیا جس میں عمران خان نیازی کے لیے بکرے کا Tenderloin منگوایا :
عمران خان نیازی بکرے کی tenderloinکھاتا ہے پورے بکرے سے اس انڈر کٹ Fatfreeگوشت کی چار بوٹیاں نکلتیں ہیں، اس لیے اس کو کھانے والے کے لیے تین چار سے زیادہ بکروں کی tenderloinبنوانی پڑتی، وہ بھی قوم کے سرکاری کھاتے سے پولیس لائن میں منگوائی گئیں جو ایوان صدر سے آئی،
اتنی سہولیات کے باوجود یہ رو رہے ہیں ابھی تو سختی دیکھی ہی نہی انہوں نے،اس کے مقابلے میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف جیل میں کیا کچھ نہیں ہوا،مریم نواز تو اپنی عزت اور والد کے صدمہ کے پیش نظر آج تک اپنےساتھ جیل میں ہونے والے سلوک پہ نہیں بولی،سوشل میڈیا پہ شیریں مزاری کی ایک ہفتہ چھاپے گرفتاری پہ واویلا مچانے والے کیا جواب دینگے کہ مریم نواز شریف جب 6،6ماہ جیل میں رہیں تو اس وقت انکے بارے زبان گنگ کیوں ہوگئی تھی؟ شیریں مزاری نے تو کچھ بھی نہیں سہا نہ دیکھا،اس حوالے سے مریم نواز جو نازونعم اور شیریں مزاری سے زیادہ آرام دہ ماحول میں پلیں انکا حوصلہ چٹانوں جیسا رہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button