پاکستان

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے یوم تکریم شہدا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے وطن کی قربانیوں سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے یوم تکریم شہدا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہدائے وطن کی قربانیوں سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں شہداء کی لازوال قربانیاں وطن عزیز کے ہر فرد کے لئے قیمتی اثاثہ اور اداروں کے لئے فخر ہیں مادر وطن کے ان عظیم سپوتوں نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا ارض مقدس پاکستان ایک نظرئیے کا نام ہے اس نظرئیے کی حفاظت اور جغرافیائی سرحدوں کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے شہیدوں کو ہم کبھی نہیں بھولیں گے،
ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللّٰہ تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ انہوں نے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ اپنی عقیدت ،محبت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کو زندگی کے کسی بھی مرحلہ میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button