سائنس و ٹیکنالوجی

آرٹیفیشل انٹیلی جنس دو دھاری تلوار ہے ،اسے ترقی دینے میں جلد بازی نہ کریں، ایلون مسک

لندن: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو خطرہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ڈرون کے زریعے جنگیں ہونے کی پیش گوئی کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے وال اسٹریٹ جرنل سی ای او کونسل سمٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس دودھاری تلوار ہے ،مستقبل میں جنگیں اے آئی ہتھیاروں کے ذریعے ہونگی،اے آئی ٹولز کا فائدہ ہے تو خطرہ بھی ساتھ ہے ، ڈرونز انسانوں سے کئی زیادہ تیزی سے میدان جنگ میں کارروائی کر سکتے ہیں، اب مستقبل میں ڈرون جنگیں ہونگی ، اس جدید ٹیکنالوجی کو ترقی دینے میں جلد بازی نہ کریں اس سے انسانیت کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button